عزیر بلوچ کی ضمانت قبل از وقت گرفتاری کی درخواست دائر
کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں قتل، غیر قانونی اسلحہ اور دیگر دفعات کے تحت درج مقدمات میں عزیر جان بلوچ کی ضمانت قبل از وقت گرفتاری کی درخواست دائر کر دی گئی۔۔۔
وکیل صفائی حیدر فاروق جتوئی ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ کلاکوٹ تھانے میں 2012 میں درج مقدمے میں 14 سال گزرنے کے باوجود پولیس نے ملزم کی گرفتاری ظاہر نہیں کی۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ اسی نوعیت کے مقدمے میں خصوصی عدالت پہلے ہی شریک ملزم زبیر بلوچ کی ضمانت قبل از وقت گرفتاری منظور کر چکی ہے ۔ وکیل صفائی بیرسٹر سارہ عاصم خان نے عدالت سے استدعا کی کہ موجودہ حالات اور عدالتی نظائر کی روشنی میں درخواست منظور کی جائے اور ملزم کو قبل از وقت گرفتاری سے تحفظ فراہم کیا جائے۔