حیدر آباد:پھلیلی سے 3ملزم گرفتار چھینا گیا موبائل، پستول برآمد
حیدر آباد (بیورو رپورٹ)پھلیلی پولیس نے کارروائی میں ڈکیتی میں مطلوب 3 ملزموں کوگرفتار کے چھینا گیا موبائل فون اور پستول برآمد کرلیا۔
پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی گینگ کے 3کارندوں کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں طفیل، شہزاد علی وکو اور بالاج قاضی شامل ہیں ، ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمان تھانہ پھلیلی کے مقدمہ کرائم نمبر 106/2026 زیر دفعہ 397، 34 تعزیراتِ پاکستان میں مطلوب تھے۔