محرم الحرام عشرہ عظمت صحابہ و اہلبیت منا یا جائے گا،جما عت اہلسنّت
کراچی(این این آئی)جماعت اہلسنّت کراچی کے تحت یکم محرم تا عاشور عشرہ عظمت ِ صحابہ و اہلبیت منایا جائے گا ۔
اس سلسلے میں شہر کی اکثر مساجد میں ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی ،کلمہ طیبہ ،درود شریف کا وِرد اور اہلِ بیت کرام اور خلیفہ دوم سیدنا فاروق اعظمؓ کے فضائل و مناقب بیان کیے جائیں گے ۔ نیزجماعت اہلسنت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کو سرکاری سطح پر منانا امت مسلمہ کے لئے ایک مثبت پیغام ہوگا۔ یہ دن نہ صرف خلیفہ ثانی حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی عظیم خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کا موقع ہوگا۔