اورنگی ٹاؤن میں افواجِ پاکستان میں بھرتی کیلئے نوجوانوں کاانتخاب مکمل

اورنگی ٹاؤن میں افواجِ پاکستان میں بھرتی کیلئے نوجوانوں کاانتخاب مکمل

کراچی(این این آئی)ٹاؤن میونسپل کارپوریشن آفس اورنگی ٹاؤن میں ٹاؤن چیئرمین حاجی جمیل ضیا اور میونسپل کمشنر آغا فہد کی نگرانی۔۔۔

 جبکہ کرنل زکی کی سربراہی میں افواجِ پاکستان میں بھرتی کے لیے نوجوانوں کے انتخاب کا عمل کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا۔بھرتی کے عمل میں اورنگی ٹاؤن کے نوجوانوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔ اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین جمیل ضیا نے افواجِ پاکستان کے نمائندوں، انتظامیہ اور معاون عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شاندار انتظامات کو سراہا۔انہوں نے منتخب ہونے والے نوجوانوں کو دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ نوجوان ملک و قوم کی خدمت کے لیے ایک اہم ذمہ داری سنبھالنے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں