حیدر آباد:سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 100 فیصد بڑھانے کیلئے ریلی
حیدر آباد (بیورو رپورٹ)سندھ کے مختلف محکموں کے ملازمین نے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے۔۔۔
بجٹ کے خلاف اور صوبائی بجٹ میں تنخواہوں میں 100 فیصد اضافے اور الاؤنسز میں مطلوبہ اضافے کے لیے احتجاجی ریلی نکالی۔ احتجاجی ریلی میں ریونیو، حیسکو، آبپاشی، صحت اور دیگر مختلف وفاقی و صوبائی محکموں کے سینکڑوں ملازمین نے شرکت کی۔آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے صدر اشرف بوزئی، سید سردار شاہ، شریف پالاری اور دیگر نے کہا کہ وفاقی حکومت کا پیش کردہ بجٹ ظالمانہ اور ملازم دشمن ہے ۔ ہم وفاقی حکومت کے پیش کردہ بجٹ کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی آسمان پر پہنچ چکی ہے اور وفاقی بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں صرف 7 فیصد اضافہ بڑا مبالغہ آرائی ہے۔