حیدر آباد:خزانے کونقصان پہنچانے پر ڈاکخانے کا چپڑاسی گرفتار، مقدمہ درج
حیدر آباد (بیورو رپورٹ)ایف آئی اے ترجمان کے مطابق، کرائم سرکل کی ٹیم نے لطیف آباد یونٹ نمبر پانچ کے پوسٹ آفس کے میل پیون (چپڑاسی) محمد ضیاء الدین کو گرفتار کیا۔۔۔
جس پر الزام ہے کہ اس نے شہریوں سے 112 یوٹیلیٹی بلز کی مد میں وصول کی گئی 11 لاکھ 24 ہزار 548 روپے کی رقم سرکاری خزانے میں جمع کرانے کے بجائے غبن کر لی تھی۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قبضے سے غبن رقم کا کچھ حصہ برآمد کر لیا گیا، جبکہ باقی رقم کی واپسی کے لیے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ اس دوران کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی، معلوم ہوا کہ فراڈ کیس میں پوسٹ آفس کی خاتون کلرک شاہمین اور کلرک راحیل بھی ملوث ہیں، جس کے بعد تفتیشی حکام نے دونوں کو بھی شاملِ تفتیش کر لیا ہے۔