سکھر:آرٹی اوکو ریونیو ٹارگٹ کے حصول پر خراجِ تحسین پیش

سکھر:آرٹی اوکو ریونیو ٹارگٹ کے حصول پر خراجِ تحسین پیش

چیمبر آف کامرس عہدیداروں نے چیف کمشنر وٹیم کی کاوشوں کا نتیجہ قرار دیدیاکامیابی قومی معیشت کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی، رہنما

سکھر(بیورو رپورٹ)ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر و سندھ ریجنل چیئرمین بلال وقار خان، سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد خالد کاکیزئی، سینئر نائب صدر امیت کمار، نائب صدر ملک محمد اویس رئیس ، ایف بی آر کمیٹی کے کنوینر انجینئر عبدالفتاح شیخ و دیگر نے ریجنل ٹیکس آفس کے چیف کمشنر ضیغم عباس، انکی ٹیم کو مقررہ ریونیو ٹارگٹ کامیابی سے حاصل کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ چیمبر عہدیداران نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ریونیو ٹارگٹ کا کامیاب حصول چیف کمشنر ضَیغم عباس کی بہترین قیادت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں، شفاف طرزِ عمل اور پوری ٹیم کی انتھک محنت کا واضح ثبوت ہے ۔ یہ کامیابی نہ صرف آر ٹی او سکھر بلکہ قومی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریگی۔ انہوں نے کہا کہ سکھر چیمبر ہمیشہ ایسے اداروں اور افسران کی کارکردگی کو سراہتا ہے۔

جو دیانتداری، شفافیت اور بہترین انتظامی صلاحیتوں کے ذریعے قومی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیتے ہیں۔ آر ٹی او سکھر کی یہ کامیابی کاروباری برادری اور سرکاری اداروں کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون کو مزید فروغ دے گی۔ چیمبر کے عہدیداران نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی آر ٹی او سکھر اور سکھر چیمبر کے درمیان قریبی تعاون برقرار رہے گا تاکہ کاروبار دوست ماحول، شفاف ٹیکس نظام اور قومی معیشت کی مضبوطی کے لیے مشترکہ کوششیں مزید مؤثر انداز میں جاری رہ سکیں۔ آخر میں عہدیداران نے مزید کامیابیوں، اور ترقی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں