میاں والی کالونی میں پولیس مقابلہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار

میاں والی کالونی میں پولیس مقابلہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار

کراچی (این این آئی)کراچی ویسٹ کے علاقے تھانہ پیرآباد کی حدود، میاں والی کالونی میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا۔

 ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاگرفتار زخمی ملزم کی شناخت محمد حسین ولد گل محمد کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز اور نقدی رقم برآمد کر لی ۔ ایس ایچ او پیرآبادکا کہنا ہے کہ ملزم کا مجرمانہ ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں