لٹیرے پکڑے گئے

لٹیرے پکڑے گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز سندھ کی اسٹیل ٹاؤن سومار گوٹھ میں کارروائی، لوٹ مار کی کئی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم حضور بخش ساتھیوں کے ہمراہ اسٹیل ٹاؤن، بن قاسم ٹاؤن، شاہ لطیف ٹاؤن اور ملیر کے ملحقہ علاقوں میںصبح کام پر جانے والے ملازمین کا تعاقب کر کے چھینا جھپٹی کرتے تھے، ملزم چھینے گئے موبائل فونز ملیر کے رہائشی ضمیر نامی شخص کو فروخت کرتا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں