ٹریفک پولیس اہلکار ٹرک پر لٹک گیا

ٹریفک پولیس اہلکار ٹرک پر لٹک گیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )پورٹ قاسم کے قریب ٹریلر نہ روکنے پر ٹریفک پولیس اہلکار ٹرک پر لٹک گیاجس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو سامنے آنے پر ڈی آئی جی ٹریفک نے فوری نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔ ایس ایس پی ٹریفک ملیر کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ مکمل رپورٹ پیش کریں۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اگر انکوائری میں غفلت یا خلافِ ضابطہ عمل ثابت ہوا تو ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں