لڑکی کے اغوا اور زیادتی کے مقدمے میں نامزد ملزم کی ضمانت منظور

 لڑکی کے اغوا اور زیادتی کے مقدمے میں نامزد ملزم کی ضمانت منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے سرجانی ٹاؤن میں لڑکی کے مبینہ اغوا اور زیادتی کے مقدمے میں نامزد ملزم عدنان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے اپنے حکم میں قرار دیا کہ بادی النظر میں ملزم کے خلاف زیادتی کے الزامات کی تائید کے لیے قابل اعتماد شواہد موجود نہیں ہیں۔ عدالت کے مطابق مقدمے کے دستیاب ریکارڈ سے یہ تاثر ملتا ہے کہ متاثرہ خاتون اپنی مرضی سے ملزم کے ساتھ گئی تھی۔ سماعت کے دوران پراسیکیوشن نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کے خلاف لڑکی کو گھر سے اغوا کرنے کا الزام ہے ، جبکہ وکیل صفائی نے استدعا کی کہ مقدمہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے ۔ وکیل صفائی کے مطابق متاثرہ لڑکی کے بیان اور مقدمے کے ریکارڈ میں نمایاں تضادات موجود ہیں۔عدالت نے اپنے مشاہدات میں کہا کہ متاثرہ خاتون کا ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت ریکارڈ کیا گیا بیان غیر فطری اور بظاہر ناقابل یقین معلوم ہوتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں