یلولائن کرپشن کیس، سابق پروکیورمنٹ ڈائریکٹر کی عبوری ضمانت
کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ نے بی آر ٹی یلو لائن منصوبے میں مبینہ کرپشن کے کیس میں سابق پروکیورمنٹ ڈائریکٹر جھامن داس کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے ملزم کو 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے انویسٹی گیشن جوائن کرنے اور تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر اور مدعی مقدمہ کو 3 ستمبر تک کے لیے نوٹس بھی جاری کردیے۔ عدالت نے ملزم کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے لیے مہلت دیتے ہوئے حکم دیا کہ 48 گھنٹے مکمل ہونے تک ملزم کو گرفتار نہ کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments