مبینہ ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا،تشدد اور فائرنگ سے ملزم زخمی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جیل چورنگی فلائی اوور کے قریب مبینہ ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا۔تشدد اور شہری کی فائرنگ سے ملزم زخمی ہوگیا جسے پولیس نے حراست میں لے کر علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت حمزہ کے نام سے ہوئی ہے ۔ ملزم اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ ایک شہری سے نئی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوا تھا۔جیل چورنگی فلائی اوور پر ملزم حمزہ اور اس کے ساتھی دوبارہ ایک اور شہری سے موٹر سائیکل چھین رہے تھے ۔ شہری کی مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے جواب میں شہری نے بھی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ملزم حمزہ زخمی ہو گیا جبکہ اس کے 2 ساتھی موقع سے فرار ہو گئے ۔پل پر سے گزرنے والے شہریوں نے مبینہ ملزم کو بدترین تشدد کا نشانہ بھی بنایا پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ملزمان جاتے ہوئے ایک اور شہری سے بھی موٹر سائیکل چھین کر لے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments