جعلی نکاح کا جھانسہ دے کر خاتون سے مبینہ زیادتی کا ملزم گرفتار
کراچی(این این آئی)شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے جعلی نکاح کا جھانسہ دے کر خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے۔
کہ ملزم نے ستمبر 2025 میں موبائل فون کے ذریعے اس سے مبینہ نکاح کیا اور بعد ازاں شادی کا جھانسہ دے کر اسے مبینہ طور پر تین مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔خاتون کے بیان کے مطابق ملزم مارچ 2026 میں اس کے گھر آیا اور کئی گھنٹے وہاں موجود رہا، تاہم بعد میں اسے معلوم ہوا کہ ملزم پہلے ہی شادی شدہ اور بچوں کا باپ ہے ۔متاثرہ خاتون کی شکایت پر شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا، جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔پولیس حکام نے کہا کہ گرفتار ملزم سے واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے اور مقدمے میں سامنے آنے والے شواہد کی روشنی میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔واضح رہے کہ خاتون کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات کی حتمی تصدیق عدالتی کارروائی اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی ہوسکے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments