نادرا کی پنشنرز کیلئے اہم وضاحت
کراچی(این این آئی)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پنشنرز کے لیے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ سے متعلق اہم وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرٹیفکیٹ کے اجرا اور تصدیق کے عمل میں بینکوں کا کوئی کردار نہیں۔
نادرا کے مطابق پنشن حاصل کرنے والے یا پنشن کے اہل افراد سے متعلق معاملات براہِ راست متعلقہ پنشن فراہم کرنے والے ادارے کے ذریعے انجام دیے جاتے ہیں۔ پنشنرز موبائل ایپ کے ذریعے اپنی درخواست متعلقہ پنشن فراہم کرنے والے ادارے کو براہِ راست ارسال کرسکتے ہیں۔پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کی کارروائی پنشن فراہم کرنے والے ادارے سے منسلک ہے ، بینک سے نہیں۔ پنشنرز کو پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کی تکمیل یا معلومات اپ ڈیٹ کرانے کے لیے بینک سے رابطہ کرنے کی ضرورت نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments