میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں جلوس کا انعقاد

میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں جلوس کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر )برکاتی فاؤنڈیشن کے حاجی محمد رفیق پردیسی کی جانب سے کراچی میں اتوار کو عید میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں ایک عظیم الشان جلوس نکالا گیا۔

 اس جلوس میں معروف علمائے کرام، نعت خواں، دینی مدارس کے طلبہ اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔یہ جلوس نمائش چورنگی سے شروع ہو کر نیو میمن مسجد، بولٹن مارکیٹ پر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس میں حاجی محمد ناصر قادری، حاجی عبدالصمد قادری، قاری حاجی محمد نعیم قادری، محمد حافظ نقشبندی، مفتی محمد قاسم عثمانی، سید قائم علی شاہ، محمد یاسر برکاتی، حافظ بلال قادری اور محمد عمران اشرفی سمیت دیگر معروف شخصیات نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...