ملیر کے اراضی مالکان کو بے دخل نہیں ہونے دیں گے ،ارکان اسمبلی
کراچی(این این آئی)ملیر سے منتخب نمائندوں ایم این اے عبدالحکیم بلوچ اور ایم این اے سردار جام عبدالکریم جوکھیو نے میمن گوٹھ میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایجوکیشن سٹی فورس، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے ملیر کے قدیم دیہات اور زرعی اراضی پر مبینہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے۔
کہ ملیر کے مقامی لوگوں اور زمینداروں کو کسی صورت بے دخل نہیں ہونے دیں گے ، جن لوگوں نے ہمیں ووٹ دے کر منتخب کیا ہے انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی ملیر کے قدیم دیہات اور زرعی زمینوں کے حوالے سے کارروائیوں کو قبول نہیں کیا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments