شہدائے نشترپارک کی تقریب آج ہوگی
کراچی(این این آئی)جماعت اہلسنّت کے مطابق یادگارِ شہدائے نشتر پارک (شہدائے میلاد) کی افتتاحی تقریب آج (پیر)رات ساڑھے 9 بجے نشتر پارک میں منعقد ہوگی۔
تقریب میں امیر جماعت اہلسنّت کراچی علامہ سید شاہ عبد الحق قادری، صوبائی وزرا، میئر کراچی اور شہدائے میلاد کے ورثا شرکت کریں گے ۔ اس موقع پر پرچم کشائی، فاتحہ خوانی اور اجتماعی دعا بھی کی جائے گی۔علاوہ ازیں مرکز جماعت اہلسنّت نیو پریڈی اسٹریٹ لائنز ایریا سے متصل جامع مسجد شہدائمیلاد اللہ والی سے طلبہ کا میلاد جلوس بھی بعد نمازِ ظہر نکالا جائے گا۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں میلاد النبی ؐ کی محافل اور جلوسوں کے لیے سکیورٹی انتظامات پہلے سے زیادہ مؤثر بنائے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments