پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات

پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات

کراچی(اے پی پی)پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات 2026 تا 2028 کے لیے بلامقابلہ منتخب ہونے والے عہدیداران کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے ۔

انتخابی کمیٹی کے چیئرمین حسن امام صدیقی نے بلامقابلہ منتخب ہونے والے عہدیداران کے ناموں کا اعلان کیا ۔ انتخابی کمیٹی کے ممبران فاروق عرشی، ریحان محمود خان، آصف احمد خان اور اطہر اقبال بھی موجود تھے ۔اعلان کے مطابق ڈاکٹر ہما میر صدر، محمد ناصر اور ثروت جبین نائب صدر، سید محمد غوث جنرل سیکرٹری، سید کرم علی شاہ اور سحر حسین جوائنٹ سیکرٹری، نعیم حبیب خزانچی منتخب ہوئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...