سرکاری زمینوں پر قبضے کے اصل ذمہ داروں کو سامنے لایا جائے ، ٹاؤن چیئرمین

  سرکاری زمینوں پر قبضے کے اصل ذمہ داروں کو سامنے لایا جائے ، ٹاؤن چیئرمین

کراچی(این این آئی)چیئرمین اورنگی ٹاؤن حاجی جمیل ضیاء نے کہا ہے کہ پولیس اور کے ایم سی کے متعلقہ افسران کو معلوم ہے کہ سرکاری زمینوں پر قبضے کون کروا رہا ہے ، اس لیے اصل ذمہ داروں کو سامنے لایا جائے ۔

 انہوں نے کہا کہ اورنگی ٹاؤن میں نالوں کے اطراف موجود زمین سرکاری ملکیت ہے ، اس لیے متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے کہ سرکاری زمینوں سے تمام غیرقانونی قبضے ختم کرائے جائیں۔ اگر کے ایم سی یا کسی دوسرے سرکاری ادارے کا کوئی افسر یا اہلکار قبضہ مافیا کی سہولت کاری میں ملوث ہے تو اس کے خلاف بھی بلاامتیاز قانونی کارروائی ہونی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں کہ چور کون ہے بتایا جائے تو میرا بھی مطالبہ ہے کہ اصل چور کو سامنے لایا جائے اور معلوم کیا جائے کہ سرکاری زمینوں پر قبضے کس نے کیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...