وس دھاری سندھی تھیٹر فیسٹیول میں دی آرٹ شائقین کی توجہ کا مرکز

 وس دھاری سندھی تھیٹر فیسٹیول میں دی آرٹ شائقین کی توجہ کا مرکز

کراچی(این این آئی)آرٹس کونسل میں جاری ’’وس دھاری سندھی تھیٹر فیسٹیول 2026‘‘ کے چوتھے روز ڈرامہ ’’دی آرٹ‘‘ پیش کیا گیا۔

 جسے شائقین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔ ڈرامے میں ارشد شیخ، عمیر بھٹو اور نادر حسین نے اپنی شاندار اداکاری سے حاضرین کی توجہ حاصل کی اور فنکاروں کو بھرپور داد سے نوازا گیا۔ڈرامہ ’’دی آرٹ‘‘ معروف ڈرامہ نگار یاسمینہ رضا کا تحریر کردہ ہے ، جسے بیدل مسرور نے سندھی زبان میں ڈھالا، جبکہ ہدایت کاری کے فرائض پارس مسرور نے انجام دیے ۔ ڈرامے کی کہانی تین قریبی دوستوں کے گرد گھومتی ہے ، جن کے درمیان بعض نظریاتی اختلافات پیدا ہوجاتے ہیں اور یہ اختلافات رفتہ رفتہ ان کے باہمی تعلقات میں کشیدگی کا سبب بنتے ہیں۔ کہانی میں ایک دوست ایسا فن پارہ خرید لیتا ہے جو اس کے فنّی معیار پر پورا نہیں اترتا، جس پر اس کے پروفیسر دوست کی جانب سے اعتراض کیا جاتا ہے اور دونوں کے درمیان اختلاف پیدا ہوجاتا ہے ۔تیسرا دوست دونوں کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی ختم کرنے اور معاملے کو سلجھانے کی کوشش کرتا ہے ۔ ڈرامے کے مختلف مناظر میں فن، ذوق، نظریاتی اختلاف اور دوستی کے پہلوؤں کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...