کراچی کی سڑکیں خونی شاہراہیں بن گئیں ،پی ٹی آئی

کراچی کی سڑکیں خونی شاہراہیں بن گئیں ،پی ٹی آئی

بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ والی بھاری گاڑیوں کو کھلی چھوٹ دینا مجرمانہ غفلت سندھ حکومت شہریوں کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ،ارسلان خالد

کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے جنرل سیکریٹری ارسلان خالد نے شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات میں 9 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے ۔ارسلان خالد نے کہا کہ کراچی کی سڑکیں خونی شاہراہیں بن چکی ہیں اور سندھ حکومت ٹریفک حادثات کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ۔ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ اور تیز رفتاری سے چلنے والی بھاری گاڑیوں کو سڑکوں پر کھلی چھوٹ دینا مجرمانہ غفلت کے مترادف ہے ۔انہوں نے سڑکوں پر چلنے والی گاڑیوں کی نگرانی کے نظام پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس اور سندھ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کو اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرنا ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ حادثات میں جاں بحق ہونے والے معصوم شہریوں اور بچوں کے خون کا حساب سندھ حکومت اور ٹریفک انتظامیہ کو دینا ہوگا۔پی ٹی آئی کراچی کے رہنما نے مطالبہ کیا کہ حادثات کے ذمہ دار ڈرائیوروں کو فوری گرفتار کیا جائے اور ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے متعلقہ اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹریفک مینجمنٹ، گاڑیوں کی فٹنس کی جانچ اور سڑکوں کی ابتر صورتحال کو فوری بہتر بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔ حکومت ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...