ضلع وسطی میں 42، شرقی 38 اور کیماڑی میں 40 فیصد بچوں کی ویکسی نیشن

ضلع وسطی میں 42، شرقی 38 اور کیماڑی میں 40 فیصد بچوں کی ویکسی نیشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کمشنر کراچی آفس نے دو نومبر سے شروع کی گئی انسداد پولیو مہم کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق وسطی ضلع میں ویکسی نیشن کے لئے 339,504 بچوں کی ویکسی نیشن کا ہدف تھا جس میں دو روز میں مجموعی طو پر 42 فیصد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔

 ضلع شرقی میں 349,701 بچوں کی ویکسی نیشن کا ہدف مقرر کیا گیا تھا جبکہ دو روز میں 38 بچوں کی ویکسی نیشن مکمل کر لی گئی۔ضلع کیماڑی کی رپورٹ کے مطابق دو لاکھ77 ہزار 775 پانچ سال تک کے بچوں کا ہدف مقرر کیا گیا تھا جس میں دو روز میں مجموعی طورپر چالیس فیصد بچوں کی کوریج مکمل کی گئی۔ ضلع کورنگی کی رپورٹ کے مطابق تین لاکھ 60 ہزار کا ہدف تھا جس میں دوروز میں 39 فیصد کوریج مکمل کی گئی۔ ضلع ملیر میں چار لاکھ سے زائد بچوں کا ہدف تھا جس میں 42 فیصد بچوں کی ویکسی نیشن کے ہدف کا حصول ممکن ہوا۔ ضلع جنوبی میں دولاکھ چھ ہزار سے زائد بچوں کا ہدف تھا جس میں 43 بچوں کا ہدف حاصل ہوا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...