نامعلوم سمت سے گولیوں کا سلسلہ بدستور جاری
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں نامعلوم سمت سے چلنے والی گولیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، مختلف علاقوں میں نامعلوم سمت کی گولیاں گھروں میں آکر لگنے سے 3 خواتین زخمی ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی سو کوارٹر گلی نمبر 16 میں گھر کے اندر فائرنگ سے 25 سالہ مومنہ زخمی ہوگئی ۔پیر آباد کے علاقے میانوالی کالونی قصبہ میں گھر کے اندر 45 سالہ زنتانیہ جبکہ اتحاد ٹاؤن کے علاقے امیر معاویہ چوک کے قریب گھر میں فائرنگ سے 30 سالہ صائمہ زخمی ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں واقعات نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے سے پیش آئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments