اقلیتی افسران اور ملازمین کی پیشہ ورانہ خدمات قابلِ قدر،واٹرکارپوریشن حکام

اقلیتی افسران اور ملازمین کی پیشہ ورانہ خدمات قابلِ قدر،واٹرکارپوریشن حکام

کراچی (این این آئی) سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی اور سی او او انجینئر اسداللہ خان نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی ہندو برادری، بالخصوص واٹر کارپوریشن میں خدمات انجام دینے والے ہندو افسران اور ملازمین کو دیوالی کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے مشترکہ پیغام میں انہوں نے کہا کہ دیوالی روشنی، امید اور خوشیوں کا تہوار ہے ، جو نیکی کی بدی اور روشنی کی تاریکی پر فتح کی علامت ہے ۔ پاکستان کا مذہبی اور ثقافتی تنوع ہماری قومی طاقت ہے ، جبکہ باہمی احترام، رواداری اور بھائی چارہ قومی یکجہتی اور معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ناگزیر ہیں۔انہوں نے ملک کی ترقی میں ہندو برادری سمیت دیگر اقلیتوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ واٹر کارپوریشن اپنے اقلیتی افسران اور ملازمین کی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ ادارے میں تمام ملازمین کے لیے باہمی احترام، تعاون اور مساوی مواقع پر مبنی ماحول کو اہمیت دی جاتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...