نظریاتی کارکنوں کو ان کا جائز مقام ملنا چاہیے ، سلیم ضیاء
کراچی (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماسلیم ضیاء ایڈووکیٹ نے پارٹی کے نظریاتی کارکنوں کو متحد کرنے کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
مخلص کارکن جماعت کا قیمتی سرمایہ ہیں ۔مسلم لیگ (ن) سندھ کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات خواجہ طارق نذیر نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں قاضی زاہد اور ڈاکٹر اکرم ملک کے ہمراہ سلیم ضیاء ایڈووکیٹ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہیں چیئرمین اسٹیٹ لائف کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں پارٹی کی تنظیمی صورتحال، کراچی سمیت سندھ بھر میں ن لیگ کو مزید فعال، منظم اور مضبوط بنانے ، باہمی امور اور کارکنوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔سلیم ضیاء ایڈووکیٹ نے خواجہ طارق نذیر کی تنظیمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ جس جذبے ، خلوص اور ثابت قدمی کے ساتھ پارٹی کو منظم کرنے اور طویل عرصے سے نظر انداز نظریاتی و مخلص کارکنوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرکے ان کا جائز مقام دلانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، وہ قابلِ تحسین ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments