سیلانی کے مقابلہ حسن قرآت اور اذان کی اختتامی تقریب

سیلانی کے مقابلہ حسن قرآت اور اذان کی اختتامی تقریب

مختلف مدارس کے 2800 سے زائد طلبہ میں سے 9 طالبعلم بہترین قاری قراربینک ملازمین اور مدارس کے طلبہ کو اسلامک بینکنگ سکھانے کو تیار ہیں،سیلانی

کراچی(سٹی ڈیسک)سیلانی نے ملک بھر کے بینک ملازمین اور مدارس کے طلبہ کو اسلامی بینکنگ کی تربیت فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔یہ اعلان سیلانی کے بانی اور چیئرمین مولانا محمد بشیر فاروق قادری نے سیلانی ویلفیئر اور دارالعلوم میمن ، نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ کے زیر اہتمام اتوار کی صبح نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ میں مقابلہ حسن قرات و اذان کے فائنل راؤنڈ کے بعد اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل تھے ۔تقریب سے ڈاکٹر مفتی عمران شامی اور بلال بشیر قادری نے خطاب کیا۔ مہمان خصوصی مفتاح اسماعیل نے سیلانی اور دارلعلوم میمن کی انتظامیہ ، امجد چامڑیہ ،بلال قادری،ڈاکٹر مفتی عمران شامی اور دیگر منتظمین کو مقابلہ حسن قرات اور اذان کے انعقاد پر دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ اس ملک میں اہل سنت سب سے زیادہ ہیں مگر ہمارے پاس اتنے مدینی مدارس نہیں ہیں جہاں طلبہ کو مناسب تربیت دی جاسکے اور ہم اگلی نسل کے لیے بڑی تعداد میں علماء کرام پیدا کر سکیں ۔ سیلانی کے چیئرمین مولانا بشیر فاروق قادری نے کہا کہ دارالعلوم میمن اور سیلانی نہ صرف اچھے قاری پیدا کررہا ہے بلکہ اسلامک بینکنگ میں بھی اپنا کردار ادا کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیشکش وہ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور ڈپٹی گورنر سلیم اللہ کو بھی کرچکے ہیں کہ وہ اپنے اسٹاف کو سیلانی اور دارالعلوم میمن کی مدد سے اسلامی بینکنگ کی تربیت کرواسکتے ہیں جس پر گورنر اسٹیٹ بینک نے مثبت ردعمل ظاہر کیا تھا ۔آخر میں کامیاب 9 طالب علموں کو لاکھوں روپے کے نقد انعامات اور معزز مہمانوں کو شیلڈز پیش کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...