معرکہ حق پر اہم کتاب کی رونمائی

معرکہ حق پر اہم کتاب کی رونمائی

کراچی(سٹی ڈیسک)میلینیم انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ انٹرپرینیورشپ اور سینٹر فار انٹرنیشنل اسٹریٹجک اسٹڈیز سندھ کے اشتراک سے کتاب’’معرکہ حق: ڈیٹرنس، اشتعال انگیزی اور جنوبی ایشیا میں اسٹریٹجک پختگی‘‘ کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔

تقریب سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد احمد قدوائی نے کہا کہ پاکستان کی روایتی اور جوہری دفاعی صلاحیتوں نے بھارت کی روایتی عسکری برتری کے تاثر کو غیر مؤثر بنا دیا ہے ۔مئی 2025 کے بحران سے حاصل ہونے والے اسباق کی روشنی میں پاکستان کی دفاعی جوابی حکمت عملی کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت ہے ۔مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر و سینیٹر جاوید جبار نے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان کی کامیابی قومی قیادت کے اسٹریٹجک وژن اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا نتیجہ تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...