جامعہ این ای ڈی میں انڈسٹریل کیمسٹری کی عالمی کانفرنس

جامعہ این ای ڈی میں انڈسٹریل کیمسٹری کی عالمی کانفرنس

تحقیق، جدّت اور ٹیکنالوجی کی کیمسٹری معاشرتی بہتری کا کمپاؤنڈ ، اکرام دھاریجو کانفرنس بامعنی علمی مباحثوں اور مؤثر تجاویز کو فروغ دے گی، ڈاکٹر محمد طفیل

کراچی (سٹی ڈیسک )تحقیق، جدّت اور ٹیکنالوجی کی کیمسٹری معاشرتی بہتری کا کمپاؤنڈ ہے ، کانفرنس سے تحقیق، علمی تبادلے اور مشترکہ منصوبوں کے نئے راستے بھی کھلتے ہیں، ان خیالات کا اظہار وزیرِ صنعت و کامرس جام اکرام اللہ دھاریجو نے این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں منعقدہ تیسری بین الاقوامی کیمسٹری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ آج کا دور تحقیق، جدت اور ٹیکنالوجی کا دور ہے ، تو تحقیق، جدّت اور ٹیکنالوجی کی کیمسٹری معاشرتی بہتری کا کمپاؤنڈ ہے ۔ کسی بھی ملک اور معاشرے کی ترقی کا انحصار اس بات پر ہے کہ وہ اپنے نوجوانوں کو جدید اور پیشہ ورانہ مہارتوں سے کس حد تک آراستہ کرتا ہے ۔ انہوں نے مزید زُور دیا کہ جامعات جدید تعلیمی سہولتوں، تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ اور ڈیجیٹل مہارتوں میں کامیابی کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہیں۔

جو کہ قابلِ تحسین ہے ، جب کہ کانفرنس سے تحقیق، علمی تبادلے اور مشترکہ منصوبوں کے نئے راستے بھی کھلتے ہیں۔ اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے شیخ الجامعہ ڈاکٹر محمد طفیل کا کہنا تھاکہ ایسی کانفرنسز سے ہمیں جدید سائنسی رجحانات سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملتا ہے ۔انہوں کا مزید کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ کانفرنس بامعنی علمی مباحثوں، جدید تحقیقی نتائج اور مؤثر تجاویز کو فروغ دے گی۔ جامعہ این ای ڈی کی ترجمان فروا حسن کے مطابق اس کانفرنس میں 42 پیپرز پڑھے گئے جب کہ چیئرمین شعبہ کیمسٹری ڈاکٹر امتل قیوم نے خصوصی پیغام دیتے ہوئے اپنی ٹیم کو کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر مبارک باد دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...