وزیرداخلہ کی ہندو کمیونٹی کو دیوالی کی مبارکباد

وزیرداخلہ کی ہندو کمیونٹی کو دیوالی کی مبارکباد

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ دیوالی روشنی، خوشیوں، امن اور امید کا تہوار ہے۔۔۔

 جو محبت، بھائی چارے ، باہمی احترام اور مذہبی ہم آہنگی کا پیغام دیتا ہے ۔ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں ملکی ترقی، خوشحالی اور استحکام میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ضیاء الحسن لنجار کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اقلیتوں کے مذہبی حقوق، آزادی اور جان و مال کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے ۔ سندھ دھرتی صوفیائے کرام کی سرزمین اور رواداری، برداشت اور مذہبی ہم آہنگی کی امین ہے ، دیوالی کے موقع پر حکومت ہندو برادری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...