دیوالی روشنی، خوشی، امن اور امید کا تہوار ،گورنر سندھ

دیوالی روشنی، خوشی، امن اور  امید کا تہوار ،گورنر سندھ

کراچی (اے پی پی)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے دیوالی کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی ہندو برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

 دیوالی روشنی، خوشی، امن اور امید کا تہوار ہے ۔اتوار کو گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ہندو برادری ملک کی سماجی، ثقافتی اور قومی زندگی کا اہم حصہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور انہیں مساوی مواقع فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے وژن کے مطابق پاکستان میں تمام شہریوں کو بلاامتیاز مساوی حقوق حاصل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...