صرف قانون سازی کافی نہیں ،اصل چیلنج مؤثر عمل درآمد ہے ،وزیر محنت

صرف قانون سازی کافی نہیں ،اصل چیلنج مؤثر عمل درآمد ہے ،وزیر محنت

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ حکومت سندھ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور کام کی جگہوں پر محفوظ ماحول یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔۔۔

 تاہم صرف قانون سازی کافی نہیں بلکہ اصل چیلنج قوانین پر مؤثر عمل درآمد ہے ، جس کے لیے لیبر انسپیکشن کا نظام مضبوط بنانے اور متعلقہ اداروں کی صلاحیت بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ پاکستان ایکارڈ کے سالانہ پروگرام کام کی جگہوں پر تحفظ کا مشترکہ فروغ سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ محفوظ اور صحت بخش حالاتِ کار مزدوروں کی عزتِ نفس، حقوق اور فلاح و بہبود کیلئے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ حکومت سندھ کے پاس پیشہ ورانہ تحفظ اور صحت کے لیے جامع قانونی فریم ورک موجود ہے جس میں سندھ آکیوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ ایکٹ 2017 بھی شامل ہے ۔سعید غنی نے مزید کہا کہ مزدوروں کے حقوق کا احترام صرف تجارتی تعلقات یا مصنوعات کی خریداری کی شرائط تک محدود نہیں ہونا چاہیے ، بلکہ یہ قانونی فرض اور اخلاقی ذمہ داری بھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ اور بالخصوص کراچی میں صنعتی سرگرمیوں، تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...