قتل کے مجرم کو سزائے موت کا حکم
محراب پور (نمائندہ دنیا) ایڈیشنل سیشن جج میرواہ کی عدالت کے جج نے گاؤں سکر خان شر کے رہائشی صالح رانجھی شر کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کریم بخش شر کو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔
عدالت نے مقدمے میں نامزدشاہ نواز شر سمیت چھ ملزمان کو باعزت بری کر دیا ہے ۔ 6 سال قبل صالح رانجھی شرکو قتل کر دیا گیا تھا ، جس کا مقدمہ ٹھری میرواہ تھانہ میں درج کیا گیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments