سندھ ہائی کورٹ میں فری وائی فائی زون قائم
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں وکلا، سائلین، عدالتی عملے اور شہریوں کو مفت انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے فری وائی فائی زون قائم کردیا گیا،
چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے فری وائی فائی زون کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی اعزازی سیکریٹری فریدہ منگریو، سندھ بار کونسل کے ممبران، سپرنٹنڈنگ انجینئر سلمان رحمان، سپرنٹنڈنٹ انجینئر ایم اینڈ ای ممتاز علی زرداری، ڈائریکٹر پارکس عاصم علی خان اور دیگر محکمہ جاتی افسران بھی شریک تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments