توہین قرآن و مقدسات کے مجرموں کو عبرتناک سزا دی جائے ،شجاع شیخ

توہین قرآن و مقدسات کے مجرموں کو عبرتناک سزا دی جائے ،شجاع شیخ

حیدر آباد (بیورو رپورٹ) تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ توہین قرآن و مقدسات کے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات پر فیصلہ کرکے عبرتناک سزا دی جائے ،

حکومت سوشل میڈیا پر جاری مقدسات کی توہین روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے ، علما کرام اورائمہ مساجد جمعہ کے خطبات میں قرآن مجید کی عظمت اور حرمت کو موضوع بنائیں۔ ایک بیان میں انہوں نے مزید کہاکہ قرآن مجید کی عظمت و حرمت کا تحفظ حکومت اور ریاستی اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے ، قرآن مجید کی بے حرمتی کا معاملہ کسی فرد یا گروہ کا ذاتی مسئلہ نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کے ایمان، دینی غیرت اور اجتماعی ذمہ داری کا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عدالتوں کے فیصلوں پر فوری عمل درآمد اور ملوث عناصر کے ساتھ ساتھ پس پردہ گروہ کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...