میرپورخاص :فلور ملز سرکاری نرخ پرآٹا فروخت کریں،ڈویژنل کمشنر

میرپورخاص :فلور ملز سرکاری نرخ پرآٹا فروخت کریں،ڈویژنل کمشنر

محکمہ خوراک کے افسر، اسسٹنٹ کمشنرز دستیابی یقینی بنائیں، شہمیر بھٹو ، اجلاس سے خطاب

میرپورخاص (بیورو رپورٹ) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص شہمیر خان بھٹو نے ہدایت کی ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے گندم کے آٹے کا ایکس مل نرخ 138 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے لہٰذا فلور ملز مالکان مقررہ نرخ کے مطابق عوام کو آٹے کی فراہمی یقینی بنائیں تاکہ عوام بالخصوص مزدور اور کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔ یہ ہدایات انہوں نے کمشنر کمیٹی ہال میں فلور ملز مالکان، محکمہ خوراک اور ریونیو افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ ڈویژنل کمشنر نے محکمہ خوراک کے افسران اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ فلور ملز کے دورے کریں اور ملز کے فعال ہونے ، گندم کی فراہمی، میٹر ریڈنگ سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لے کر مکمل رپورٹ پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژنل انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں مقررہ نرخوں پر آٹے کی دستیابی یقینی بنائی جائے ۔ اس ضمن میں تمام فلور ملز مالکان ڈویژن بھر کے شہروں میں سستے اور معیاری آٹے کے اسٹال قائم کریں اور عوام کی آگاہی کے لیے نمایاں مقامات پر بینرز بھی آویزاں کریں۔کمشنر شہمیر خان بھٹو نے محکمہ خوراک کے افسران کو مزید ہدایت کی کہ فلور ملز کو فراہم کی جانے والی گندم کے معیار کی جانچ اور نگرانی کے عمل کو سخت بنایا جائے تاکہ حکومت کی پالیسی کے مطابق فلور ملز کو معیاری گندم فراہم کی جا سکے ۔ اجلاس میں فلور ملز مالکان نے اسٹال قائم،سرکاری نرخوں پر آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...