شہداد پور:بجلی چوری کیخلاف آپریشن، سینکڑوں کنکشن منقطع

شہداد پور:بجلی چوری کیخلاف آپریشن، سینکڑوں کنکشن منقطع

شہداد پور (نمائندہ دنیا)شہدادپور میں بجلی چوری کیخلاف مختلف علاقوں میں آپریشن کیا گیا، اس دوران ڈائریکٹ کنڈے لگا کر بجلی چوری کرنیوالے سینکڑوں صارفین کے کنکشن کاٹ دیے گئے ۔۔۔

۔ واپڈا ٹیم نے مائی سوہنی، ڈیتھا چوک، ہنگورا روڈ سمیت مختلف محلوں میں کارروائیاں کیں، ایس ڈی او کا کہنا تھا کہ تار ضبط کرکے سرکاری گودام میں جمع کرائے جائیں گے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ بجلی چوری میں ملوث کسی بھی شخص کو رعایت نہیں دی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...