میرپور خاص: 5دسمبر تک صفائی، اسٹریٹ لائٹس بحال کرنے کا حکم
میرپور خاص (بیورو رپورٹ)شہر میں گندگی، تباہ ڈرینج کیخلاف دائر درخواست پر کنزیومر کورٹ نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے ۔۔۔
میئر اور ٹاؤن چیئرمینوں کو 5 دسمبر تک بحال کرنے کا حکم دیدیا، اس موقع پر ایڈوکیٹ میر محمد نہڑی نے بتایا کہ شہر میں جگہ جگہ کچرے ڈھیر، ڈرینج کی لائنیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، اسٹریٹ لائٹیں بند ہونے سے عوام کو شدید مشکلات ہیں۔ کنزیومر کورٹ نے کنڈیشنل آرڈر پاس کرتے ہوئے میئر، چیئرمین ٹاؤن کمیٹی خادم علی شاہ اور چیئرمین ٹاؤن میر شیر محمد تالپور کو ہدایت جاری کی ہے کہ 15 دن کے اندر یعنی 5 دسمبر تک درخواست میں درج تمام علاقوں میں درج ذیل کام مکمل کیے جائیں جس میں کچرا اور گندگی ہٹائی جائے ۔ ڈسٹبن اور گاربیج کنٹینر نصب کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments