ایڈمن سوسائٹی:عمارت گرنے کاکیس، 4ملزمان کاجسمانی ریمانڈ

ایڈمن سوسائٹی:عمارت گرنے کاکیس، 4ملزمان کاجسمانی ریمانڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈمن سوسائٹی میں زیرِ تعمیر عمارت گرنے کے کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے۔۔

 گرفتار 4ملزمان کو5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، عدالت نے واقعے میں ملوث ایس بی سی اے کے ذمہ دار افسران کوبھی گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔ پولیس نے گرفتار ملزمان یار محمد، افضل خان، منیر اکرم اور سعد طاہر کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ 600 گز کے پلاٹ پر گراؤنڈ پلس ون کی اجازت تھی، ناقص میٹریل استعمال کے باعث عمارت گری۔ گرفتار ملزمان میں پلاٹ کے مالک کا بھائی بھی شامل ہے ۔ تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت میں جمع دستاویزات کے مطابق مقدمے میں بلڈنگ کے مالک عبداللہ، بلڈر ذیشان اور آرکیٹیکچر محمد فرحان سمیت ٹھیکیداروں کے مجموعی 10 ملزمان نامزد ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...