بفرزون مقابلے میں مارے گئے ڈاکو عادی مجرم نکلے

بفرزون مقابلے میں مارے گئے ڈاکو عادی مجرم نکلے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)رات گئے بفرزون میں پولیس مقابلے کے دوران ہلاک دونوں ڈاکوؤں کی شناخت کر لی گئی۔۔

، ملزمان کا سنگین وارداتوں پر مشتمل طویل کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آگیا۔ہلاک ملزمان کی شناخت عیسیٰ خان عرف خاصر خان اور نور محمد کے نام سے ہوئی۔ہلاک ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں درجنوں مقدمات درج ہیں، ملزمان کے خلاف ڈکیتی، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور انسداد دہشت گردی کے تحت مقدمات درج ہیں۔ہلاک ملزمان اپنے دو اور ساتھیوں کے ہمراہ ایک گھر میں داخل ہوئے تھے ، اہلِ خانہ کو یرغمال بنا کر ڈکیتی کی واردات کر رہے تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...