لخدمت کے تحت جامعہ کراچی میں 2واٹر چلرز نصب
کراچی (سٹی ڈیسک)الخدمت کراچی کے شعبہ واش پروگرام کے تحت جامعہ کراچی میں 2واٹر چلر کا افتتاح دیا گیا۔واٹر چلرجامعہ کراچی کے شعبہ ایجوکیشن اورایوان لیاقت گرلز ہاسٹل میں نصب کیے گئے۔
واٹر چلرز کا افتتاح ڈائریکٹر الخدمت واش پروگرام گوہر الاسلام نے کیا۔اس موقع پر جامعہ کراچی کے شعبہ ایجوکیشن کی ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ ڈاکٹرعزیز النساء اور گرلز ہاسٹل کی نگراں ڈاکٹرسعدیہ محمودموجود تھیں۔واٹر چلر کی افتتاحی تقریب جمعہ کو جامعہ کراچی کے ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں منعقد ہوئی جس میں اساتذہ اور طلبہ وطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے گوہر الاسلام نے کہا کہ الخدمت 78واٹر فلٹریشن پلانٹس کے ذریعے شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کررہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments