بلڈر مافیا کراچی کے شہری ڈھانچے کو تباہ کر رہا ہے ، شاہی سید
ایس بی سی اے کی کارکردگی کااحتساب کیا جائے ، صوبائی صدراے این پیغیر قانونی تعمیرات پربلڈرز اور سرکاری افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
کراچی (این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صوبائی صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ کراچی میں غیر قانونی تعمیرات اور بلڈر مافیا کو حاصل مبینہ حکومتی سرپرستی نے شہر کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا ہے ۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے ) کی مبینہ نااہلی، کرپشن اور ناقص نگرانی کے باعث شہر میں غیر قانونی عمارتوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک خاندان کی رہائش کے لیے مختص چھوٹی سی جگہ پر کثیر المنزلہ عمارتیں تعمیر کرکے متعدد خاندانوں کو آباد کیا جا رہا ہے ، جہاں پارکنگ، پانی، بجلی اور گیس جیسی بنیادی سہولیات کا مناسب انتظام موجود نہیں ہوتا۔ ان بے ہنگم تعمیرات کے باعث شہر کے پہلے سے محدود وسائل اور انفرااسٹرکچر پر اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔
شاہی سید نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی اور صنعتی مرکز ہے ، اسے کرپشن، مفاد پرستی اور غیر قانونی تعمیرات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ صوبائی حکومت اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے کہ شہری منصوبہ بندی اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ غیر قانونی تعمیرات فوری طور پر روکی جائیں اور غیر قانونی طور پر منظور کیے گئے تعمیراتی نقشوں اور عمارتوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی کارکردگی کا شفاف احتساب کیا جائے اور غیر قانونی تعمیرات میں ملوث بلڈرز، سہولت کاروں اور ذمہ دار سرکاری افسران کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments