عوامی سہولت کے لیے سائبر کرائم ہیلپ لائن 1799جاری

 عوامی سہولت کے لیے سائبر کرائم ہیلپ لائن 1799جاری

کراچی(این این آئی)شہریوں کی سہولت کے لیے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے ) نے ہیلپ لائن نمبر 1799 جاری کر دیا ہے ، جس کے ذریعے سائبر کرائم کا شکار افراد اپنی شکایات درج کرا سکیں گے۔

ہیلپ لائن پر آن لائن بلیک میلنگ، ہراسانی، سوشل میڈیا کے ذریعے مالی فراڈ اور دھوکہ دہی سے متعلق شکایات درج کرانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ شہری جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور آن لائن ہراسانی کے خلاف بھی این سی سی آئی اے سے رابطہ کر سکیں گے ۔این سی سی آئی اے نے سائبر کرائم کا شکار شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر ہیلپ لائن 1799 پر کال کرکے اپنی شکایات درج کرائیں۔ اس کے علاوہ شہریوں کی سہولت کے لیے آن لائن شکایتی پورٹل بھی دستیاب ہے ۔شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ آن لائن فراڈ یا ہراسانی کی صورت میں اسکرین شاٹس، پیغامات اور دیگر متعلقہ شواہد محفوظ رکھیں تاکہ شکایت کی کارروائی میں مدد مل سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...