ایس ایس جی سی کے 72ویں سالانہ عمومی اجلاس کا انعقاد
کراچی(سٹی ڈیسک)ایس ایس جی سی کے 72ویں سالانہ عمومی اجلاس کا انعقاد کیاگیا۔اجلاس کی صدارت ایس ایس جی سی کے چیئرمین آصف انعام نے کی۔۔۔
جبکہ منیجنگ ڈائریکٹر ایس ایس جی سی امین راجپوت نے اجلاس کی میزبانی کی۔اجلاس میں بورڈ کے اراکین ریحان ہاشمی، خالد رحمان، محمد اکرم اور زوہیر صدیقی نے شرکت کی جبکہ محمد علی خان اور شہباز طاہر ندیم زوم کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ۔اجلاس خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوا، جس میں تمام ایجنڈا آئٹمز کو شیئر ہولڈرز کی اکثریتی منظوری حاصل ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments