نئے ڈی جی ایس بی سی اے نے چارج سنبھال لیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے ) کے نئے ڈائریکٹر جنرل عابد سلیم قریشی نے تقرری کے بعد اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔۔۔
جنہوں نے غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔نئے ڈی جی ایس بی سی اے نے محکمے کے افسران کے اہم اجلاس میں شہر کی تمام غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم جاری کیا۔اجلاس میں افسران کی جانب سے نئے ڈی جی کو ایڈمن سوسائٹی حادثے کی بنیادی وجوہات پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر ڈی جی ایس بی سی اے نے کہا کہ ریسکیو اور ملبہ ہٹانے کا عمل تیز کیا جائے اور حفاظتی ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments