ڈریپ کی دوا ساز کمپنیوں کو جینیاتی بیماریوں کی ادویات تیار کرنیکی تجویز
کراچی (اے پی پی) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عبیداﷲ نے کہا ہے کہ مقامی دوا ساز کمپنیوں سے نایاب اور جینیاتی بیماریوں کی مہنگی ادویات پاکستان میں تیار کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔۔۔
جبکہ ان ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے ایک منظم نظام بھی تشکیل دیا جا رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوسائٹی فار نوول اینڈ ریئر ڈیزیزز (اسنیئر) کے زیر اہتمام کراچی میں شروع ہونے والی دو روزہ نایاب اور جینیاتی امراض کی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی پروفیسر ساجد مقبول، پروفیسر ڈاکٹر جمال رضا،پروفیسر جاوید اکرم، ڈاکٹر شاہد حسن، پروفیسر وسیم جمالوی، پروفیسر آفتاب محسن اور ڈاکٹر خالد شفیع نے بھی خطاب کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments