پیپلزپارٹی پورشن مافیا کی سرپرستی کررہی ہے ،سیف الدین

پیپلزپارٹی پورشن مافیا کی سرپرستی کررہی ہے ،سیف الدین

قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گفتگو سے روکناشرمناک او ر قابل مذمت غیرقانونی تعمیرات شہر کیلئے ٹائم بم ،روکا جائے ،سٹی کونسل سے خطاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ نے سٹی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا سانحہ ایڈمن سوسائٹی6منزلہ عمارت گرنے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گفتگو سے روکنا انتہائی شرمناک او ر قابل مذمت ہے اور یہ ثابت کرتا ہے کہ پیپلزپارٹی شہر میں پورشن مافیا کی سرپرستی کررہی ہے ،غیرقانونی تعمیرات شہر کے لیے ٹائم بم ہیں انہیں روکا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ قدرتی جگہوں کو خدارا برباد نہ کریں، آخر اور کتنی کمرشلائزیشن کی جائے گی؟ کراچی کے 36 پارک پیڈل کورٹس کے لیے دے دیے گئے ہیں۔ پورا اسپورٹس کمپلیکس کرائے پر چلا دیا ، کے ایم سی کی ہر جائیداد اور ادارے کو کرائے پر دیا جا رہا ہے۔

کراچی کی ہر زمین پر قبضہ گروپوں کی نظریں ہیں، کم از کم نہرِ خیام کو تو چھوڑ دیا جائے ۔اگر اس جگہ کے قدرتی نظام کو متاثر کیا گیا تو اس کے نتیجے میں پورا کلفٹن کا علاقہ ڈوب سکتا ہے ۔ ہماری قرارداد میں صرف اسی لیے ہے کہ یہ واضح کر دیا جائے وہاں کسی قسم کی کمرشل سرگرمی نہیں کی جائے گی۔ اگر ہماری قرار داد منظور کی جائے اور یہ طے کر دیا جائے کہ نہر خیام پر تعمیرات نہیں ہوں گی، کوئی کمرشل اسٹالز لگائے جائیں گے اور نہ ہی وہاں کسی قسم کی کمرشل سرگرمی کی جائے گی۔ اگر آپ یہ یقین دہانی کرا دیں تو میں ہائی کورٹ سے اپنا کیس واپس لے لوں گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...