آباد کی پیر تک قانونی عمارتیں ڈی سیل کرنے کی مہلت

آباد کی پیر تک قانونی عمارتیں ڈی سیل کرنے کی مہلت

قانونی کام کر نے والوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی، حنیف گوہروزیرِ اعظم کی اپنا گھر اسکیم سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی،چیئرمین آباد

کراچی(کامرس رپورٹر)چیئرمین آباد حنیف گوہر نے کہا ہے کہ پیر تک قانونی تعمیرات جو سیل ہوئی ہیں وہ ڈی سیل نہ کی گئیں تو کاروبار بند کر دیں گے ۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی ایڈمنسٹریٹو سوسائٹی میں ناخوش گوار واقعہ پیش آیا ہے ، غیر قانونی تعمیرات پر آباد نے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے ۔چیئرمین آباد کا کہنا ہے کہ حادثہ ہوا تو سارے ادارے فعال ہو گئے ، لیاری و گلبہار میں بھی واقعات ہوئے ، جن سے آباد کے ممبران کا تعلق نہیں۔ وزیرِ اعلیٰ نے تمام زیرِ تعمیر بلڈنگز کو سیل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں، ہم اتنی عرصے سے آواز اٹھا رہے ہیں تو توجہ نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ قانونی طور پر کام کر رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی، وزیرِ اعلیٰ نے 123 بلڈنگز کو سیل کرنے کی بات کی، جس پر مختیار کاروں اور بلڈنگ افسران نے کسی کو سنے بغیر عمارتیں سیل کرنا شروع کر دیں۔چیئرمین آباد نے کہا ہے کہ ڈپارٹمنٹ کو پتہ ہونا چاہیے کہ کون سی بلڈنگ قانونی تقاضے پورے کر کے بنائی جا رہی ہے ، وزیرِ اعظم کی اپنا گھر اسکیم کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی ہے ، میں وزیرِ اعظم سے کہتا ہوں کہ آفیشل بلڈنگز کو سیل کیا گیا تو آپ کا خواب کیسے پورا ہو گا؟ سسٹم کے لوگوں کے خلاف ایکشن لیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی کارروائی سے لوگ دل برداشتہ ہوں گے ،وزیرِاعلیٰ سندھ نے جلد بازی میں قدم اٹھایا، اگر آباد کو سن لیا جاتا تو یہ نوبت نہیں آتی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...