ریڈی میڈ فینسی ملبوسات کی قیمتوں میں اضافہ،شہری پریشان

 ریڈی میڈ فینسی ملبوسات کی قیمتوں میں اضافہ،شہری پریشان

عید کے باعث مہنگی سلائی سے تنگ آ کر ریڈی میڈ کپڑوں کو ترجیح دی جا رہی ہے

لاہور(خاتون رپورٹر)بازار میں ریڈی میڈ ملبوسات مختلف میٹریل اور قیمتوں میں دستیاب ہیں ۔عید کے باعث بازار میں ملنے والے خواتین کے ریشمی دھاگے کی کڑھائی والے لباس 1200روپے سے لیکر 4000 روپے تک میں دستیاب ہیں جبکہ کام دانی ، سٹون اور سلمیٰ دبکے کے کام والے کپڑے 3000روپے سے شروع ہو رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ فینسی فراک اور شرٹس کی قیمت 4500 سے 8500 تک ہے ۔ علاوہ ازیں مردانہ ریڈی میڈ سوٹ 2000روپے سے شروع ہو رہا ہے جبکہ اچھے برینڈڈ کرتوں کی قیمت 2100 روپے سے 4500 روپے تک ہے ۔ بچوں کے کپڑے بھی زیادہ تر ریڈی میڈ خریدنے پر ہی ترجیح دی جاتی ہے ۔ انارکلی بازار کے دکانداروں نے روزنامہ دنیا سے گفتگو میں کہا کہ خواتین مہنگی سلائی سے شدید تنگ ہیں ۔ حالانکہ آخری عشرہ شروع ہونے والا ہے لیکن پھر بھی گزشتہ سالوں جیسی فروخت نہیں ہو رہی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں