2ہزار لٹر ملاوٹی دودھ تلف،سپلائر،ڈرائیور پر مقدمہ

2ہزار لٹر ملاوٹی دودھ تلف،سپلائر،ڈرائیور پر مقدمہ

خالص دودھ کا ٹیسٹ پاس کرانے کے بعد پانی اور پاؤڈر کی ملاوٹ کی جاتی

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )پانی اور پاؤڈر کی ملاوٹ سے دودھ کی مقدار میں اضافہ کرنے والا مافیاپکڑا گیا،ڈیری سیفٹی ٹیم نے جوہر ٹاؤن کے قریب دودھ بردار ٹرک کی چیکنگ کی، 2 ہزار لٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا ، ٹرک نمبر LOK5936 میں موجود دودھ کا موقع پر معیار چیک کیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی کا کہنا ہے ناکے سے خالص دودھ کا ٹیسٹ پاس کرانے کے بعد پانی اور پاؤڈر کی ملاوٹ کی جاتی تھی۔ایکسپو سنٹر کے پاس جھگیوں میں چھپ کر دودھ کی مقدار اور گاڑھا پن بڑھانے کیلئے ملاوٹ کی جاتی ۔مضر صحت اجزاکی ملاوٹ کرنے پر سپلائر اور ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں